نئی دہلی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈو تبت بارڈر پولیس سربراہ و آئی پی ایس عہدیدار ایس ایس دیس وال کی دختر شوٹر یشونی سنگھ دیس وال نے 10 میٹر پستول ایونٹ میں ورلڈ چمپئن شپ جیت لی ہے۔ 22 سالہ یشونی سنگھ دیس وال نے 2004 ایتھنس اولمپکس چمپئن اولینا کاسٹووچ کو شکست دیتے ہوئے چمپئن شپ جیت لی ۔ دیسوال ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہیں۔