نئی دہلی۔ گجرات ٹائٹنز اور چینائی سوپرکنگز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کے سیزن کے افتتاحی میچ نے پچھلے چھ سیزن میں ٹی وی ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر سب سے کم نمبر ریکارڈکیا ہے لیکن دوسری جانب ڈیجیٹل ناظرین نے ابتدائی دن کے ریکارڈ توڑ نمبر درج کیے ہیں۔ ایک رپورٹ میں یہاں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ٹورنمنٹ کے آفیشل براڈکاسٹر، اسٹار اسپورٹس نے افتتاحی میچ کے لیے 7.29 کا ٹی وی آر ریکارڈ کیا، جو 2021 ایڈیشن (8.25) اور 2020 (10.36) سے شدید گراوٹ ہے۔ پہلی گیم کے لیے مانگ کی تعداد 33 فیصد سے کم تھی، جو پچھلے چھ سیزن میں دوسری سب سے کم تھی اور بی اے آر سی کے نمبر بھی اس کمی کی عکاسی کر رہے تھے جب کہ پچھلے سال کے 23.1 فی صد کے مقابلے میں 22 فیصد ریکارڈ کیے گئے تھے۔ سینٹایک بیان میں کہا گیا ہے کہآئی پی ایل 2023 کے آفیشل ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر، جیو سینما نے گزشتہ سال کے مقابلے ہاٹ اسٹار کے ڈیجیٹل ناظرین کی تعداد کو ٹورنمنٹ کے پہلے ہفتے تک پیچھے چھوڑ دیا۔ جیو سینما کا ٹا ٹا آئی پی ایل ڈیبیو بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا جس میں پہلے دن کے ریکارڈ توڑنے والے نمبر رہے۔جیو سینما پر پہلے دن کے میچ کے کل ناظرین 50 کروڑکو چھو گئے۔ جیو سینماکے 2.5 کروڑ سے زیادہ ڈاؤن لوڈزکیے گئے، جس سے یہ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ انسٹال کردہ ایپ کا ریکارڈ ہے۔ علاوہ ازیں 6 کروڑ سے زیادہ منفرد ناظرین نے جی ٹی بمقابلہ سی ایس کے میچ کے لیے سائبر آلہ استعمال کیا۔