آئی پی ایل : دہلی نے چینائی کو ہرایا

   

دوبئی : آئی پی ایل میں دہلی کیاپٹلس نے متواتر دوسری جیت درج کراتے ہوئے جمعہ کو چینائی سوپر کنگس کو 44 رنز سے واضح شکست دیدی ۔ پہلے بیٹنگ کی دعوت پر شریاس ایر کی دہلی ٹیم نے 175/3 کا عمدہ اسکور کھڑا کیا ۔ جوابی اننگز میں ایم ایس دھونی کی ٹیم ابتداء میں ہی لڑکھڑا گئی ۔ اس کے بعد پھر سنبھل نہ سکی ۔ پرتھوی شا(64 رنز) کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔