ممئی ۔سید مشتاق علی ٹی20 ٹورنمنٹ میں تیز ترین سنچری اسکو رکرنے والے کیرلا کے جارحانہ اوپنر محمد اظہر الدین نے کہا کہ انہیں اننگز کا آغاز کرنا زیادہ آرام دہ محسوس ہوتا ہے حالانکہ انہیں حالیہ دنوں میں مڈل آرڈر میں بیٹنگ کروائی گئی تھی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کی نام کی مناسبت پر انہوں نے کہا کہ ان کے 7 ساتھ بھائی ہیں اور سبھی کرکٹ سے بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں تاہم ان کے سب سے بڑے بھائی نے اظہر الدین کے نام پر ان کا نام رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل ان کے مقاصد میں شامل ہے لیکن اس کے بارے میں وہ ابھی نہیں سوچ رہے ہیں۔