آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے ورلڈ کپ پر اثر

   

کیپ ٹائون ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈکپ کرکٹ سے قبل ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کے منفی اثرات کرکٹرز پر ظاہر ہونے لگے۔ ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں تازہ ترین زخمی ہونے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ہیں۔ وہ کاندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوکر وطن لوٹ گئے ہیں۔ آئی پی ایل میں ڈیل اسٹین بنگلور کی نمائندگی کررہے تھے، ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی کے بموجب ہم پوری کوشش کرینگے کہ فاسٹ بولر ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل کے سبب ہونے والے زخموں سے سب سے زیادہ متاثر انگلش کرکٹ ٹیم ہورہی ہے۔ اس کے اسٹار بیٹسمین جیسن رائے اور جو ڈینلی ہندوستان سے وطن لوٹنے کے بعد ملکی ونڈے کپ کے ابتدائی میچز میں ہی فٹنس مسائل کے شکار ہوچکے ہیں۔ اب اس فہرست میں سیم بلنگز کا اضافہ بھی ہوا ہے۔ افغان اسپنر مجیب الرحمٰن اور آسٹریلین فاسٹ بولر ہینرکس موئسز بھی ایونٹ کے دوران فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی الزاری جوزف بھی زخمی ہونے کے سبب ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا۔