آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر جانسن کھلاڑیوں پر برہم

   

ملبورن، 23 جون (ایجنسیز) سابق آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست پر آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک پرتنقید کی۔ مچل جانسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کیلئے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں۔ سابق آسٹریلیائی کرکٹر کے مطابق بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا، یہ کھلاڑی اگر ایشز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوگاتو یہ مناسب نہیں۔ اس دوران جانسن کے تنقیدی کالم پر آسٹریلیائی فاسٹ بولر ہیزل ووڈ اور لیون بھی اپنے دفاع میں سامنے آگئے۔ ہیزل ووڈ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اور ہم نے کیا تیاری کرنی ہے، سخت مقابلے میں موسم نے ضرور اہم کردار ادا کیا لیکن میں اس وقت اپنی کرکٹ سے متعلق بڑا ریلیکس ہوں۔ دوسری جانب لیون نے کہا کہ ہم چاروں نے کبھی اپنی پوزیشن کو آسان نہیں سمجھا، اسکواڈ کے اندر سخت مقابلہ ہے، 4 کھلاڑیوں کا الوداع کہنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہورہی۔