یروشلم: اسرائیل کی نیشنل یونٹی پارٹی کے سربراہ بینی گانٹز نے کہا ہے کہ اگر لبنان اور دیگر ممالک ایسا کرنے میں ناکام رہے تو اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ کو اپنی شمالی سرحد سے باہر دھکیل دے گی۔ایک روز قبل آئی ڈی ایف کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہلاوی نے کہا تھا کہ اسرائیلی افواج لبنان کی سرحد کے ساتھ ہائی الرٹ پر ہیں اور انہیں حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے مسٹر گینٹز کے حوالے سے کہا کہ ‘‘شمال کی صورت حال کو بدلنا چاہیے ۔ سفارتی حل کیلئے وقت ختم ہو رہا ہے ۔