آئیوانکا ٹرمپ کا ”PA“ کوویڈ۔19 سے متاثر

,

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر آئیوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) (شخصی مددگار) کورونا وائرس (کوویڈ۔19) سے مثبت پایا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے یہ بات بتائی۔

امریکہ کے نیوز چینل سی این این کے مطابق آئیوانکا ٹرمپ کا پی اے کئی ہفتوں سے آئیوانکا کے ساتھ نظر نہیں آرہا ہے۔ جمعہ کے روز آئیوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جارڈ کوشنیر کا کوویڈ۔19 کیا گیا جس میں ان کی منفی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد وائیٹ ہاؤز میں نہایت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ ہاؤز کے تمام عملہ کو ماسک پہننا لازم قرار دیدیا گیا ہے۔