آبنائے ہرمز فوری نہ کھولی تو منگل کوایران میں قیامت ڈھادی جائے گی: ٹرمپ

   

واشنگٹن۔5اپریل ( ایجنسیز ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو انتہائی سخت اور نازیبا الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو منگل کے روز ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر قیامت ڈھا دی جائے گی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ منگل کا دن ایران میں ’پاور پلانٹ ڈے‘ اور ’برج ڈے‘ (پلوں کو نشانہ بنانے کا دن) ہوگا۔ ایران نے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔امریکی صدر نے ایرانی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آبنائے ہرمز کھولو، ورنہ تم جہنم میں پہنچا دیئے جاؤ گے، بس دیکھتے جاؤ‘۔حیران کن طور پر ٹرمپ نے اپنے اس شدید غصے اور گالیوں پر مبنی دھمکی آمیز پیغام کے بالکل اختتام پر ’’اللہ کی حمد و ثنا‘‘ (Praise be to Allah) کے الفاظ بھی تحریر کیے ہیں۔انہوں نے فورسیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پیر کی دوپہر ایک بجے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں فوجی قیادت کے ہمراہ اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ٹرمپ کی گالیوں بھری پوسٹ پر عالمی مبصرین حیران
امریکی صدر کی دھمکی جنگی جرم ،عالمی عدالت میں لایا جانا چاہیے
نیویارک۔5؍اپریل ( ایجنسیز)امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی گالیوں بھری پوسٹ پر عالمی مبصرین حیران ہیں۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کا پینل دنگ رہ گیا۔ اینکر نے کہا کہ بجلی کے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر پر حملے جنگی جرم سمجھے جاتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے رپورٹر زولان نے کہا کہ صدر ٹرمپ متضاد بیانات دے رہے ہیں۔عالمی امور کے ماہر بریٹ مک گارک نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے ٹرمپ کو ڈیل نہیں ملے گی۔اسکائی نیوز پر مبصر ٹیرا کنگارلو نے کہا کہ ایسے بیانات سے ٹرمپ کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے۔ ٹرمپ کے اقدامات نے ایران کو اور بھی شیر کر دیا ہے۔ ایرانی قیادت کیلئے موت عظمت کا نشان بن چکی ہے جبکہ ٹرمپ ہر چیز کو ڈیل کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ٹریڈ یونین لیڈر ہوورڈ بیکٹ نے کہا کہ ٹرمپ کو اسی آبنائے کچھ دن پہلے ٹرمپ کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی۔ ٹرمپ کی دھمکی جنگی جرم ہے، امریکہ میں رجیم چینج کرکے ٹرمپ کو ہیگ کی عالمی عدالت میں لایا جانا چاہیے۔