آتشزدگی کے واقعات کو روکنے احتیاطی اقدامات ضروری

   

نارائن پیٹ میں ’’فائر ویک‘‘ شعور بیداری پروگرام، کلکٹر کے ہاتھوں پوسٹر کی اجرائی
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ میں فائر ویک تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا، اس سلسلے میں محکمہ فائر سرویس کی جانب سے فائر ویک کی تقاریب کے آغاز جو 14 اپریل سے شروع ہونے والا ہے۔ افتتاحی پروگرام عوامی شعور بیداری کے لئے انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نارائن پیٹ ہری چندنا داسری، آئی اے ایس نے ایک وال پوسٹر کا رسم اجراء انجام دیا۔ فائر ویک تقاریب 14 اپریل تا 20 اپریل ہر سال ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آتشزدگی کے حادثات کو روکنے کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ انڈسٹریوں، آراملوں، اسکولوں، گوداموں اور دیگر مقامات پر آگ پر فوری قابو پانے کے لئے آتش فرو آلات تیار رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ گرمی کے موسم میں آگ لگنے کے قوی امکانات رہتے ہیں۔ اچانک آتشزدگی واقعات و حادثات کے موقع پر ٹول فری نمبر 101 پر یا 08506 282401 پر رابطہ پیدا کرنا چاہئے۔ اس تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر شریمتی پدمجا رانی، ضلع فائر آفیسر مسٹر وینکٹیا، ضلع افسران، مسٹر شیوا پرساد، ضلع آفیسر محکمہ زراعت شرمان سدھاکر، آتش فرو عملہ معین الدین، کے نرسمہا، راج شیکھر، روی کمار، مداجو اور دیگر عملہ و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع فائر افسر مسٹر وینکٹیا نے بتایا کہ 14 اپریل تا 20 اپریل آگ پر قابو پانے کی تدابیر سے عوامی پروگراموں کے ذریعہ شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔