آتما کمیٹی کے چیرمین و ڈائرکٹرس کی حلف برداری تقریب

   

کوہیر۔ 19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل کو حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے آتما کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے ظہیر آباد کے پی وی آر گارڈن میں حلف برداری تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ 22 آتما کمیٹی ڈائرکٹروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیر آباد سریش کمار شیٹکار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی حکومت چھوٹے بڑے کسانوں کے فائدے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے اور ان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے چندرا شیکھر انچارج کانگریس پارٹی، حلقہ اسمبلی ظہیر آباد نے بتایا کہ اگریکلچر ٹیکنالوجی مینیجمنٹ کمیٹی کے قیام سے یہاں کے کسانوں کو ڈیجیٹل طرز پر ترقی ہوگی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہماری ریاست کے تلنگانہ میں بھی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے نئی آتما کمیٹی قیام پر چیرمین اور ڈائرکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزشتہ پیش کیا۔ اس موقع پر سٹ ون چیرمین گریدھر ریڈی، محمد تنویر سابق انڈسٹریل چیرمین، ڈاکٹر اجول ریڈی، محمد مشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر قانون، محمد شوکت علی سابق ایم پی پی، محمد مزمل خواجہ میاں، نرسمہلو، سرینواس ریڈی صدر کانگریس پارٹی، نیاکل منڈل، محمد مقصود علی صدر کانگریس پارٹی گڑم پلی، راج داس سابق ضلع پریشد رکن، محمد اشرف علی، راجیا، شوکت علی دگوال، ملنا پاٹل، کرشنا کوہلی، سید ریاض الدین سنگل ونڈ چیرمین کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی کے قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔