آج استعفی کے ساتھ گن پارک پہونچنے ہریش راؤ کا اعلان

   

چیف منسٹر کو بھی استعفی کے ساتھ پہونچنے کا چیلنج۔ کسانوں کے قرض معافی پر گرما گرم سیاست
حیدرآباد۔/25 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی و سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے جمعہ کو صبح 10 بجے استعفی کے ساتھ یادگار شہیداں نامپلی پہونچنے کا اعلان کرکے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو بھی استعفی کے ساتھ پہونچنے کا چیلنج کیا۔ میدک میں رام داس چوراہے پر ریالی سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کل ہریش راؤ کو استعفی جیب میں رکھ لینے کا مشورہ دیاتھا۔ اس پر ہریش راؤ نے کہا کہ 15 اگسٹ بہت دور ہے وہ 25 اپریل کو صبح 10 بجے استعفی کے ساتھ اسمبلی کے سامنے یادگار شہیداں پہونچیں گے، آپ بھی پہونچتے کیا چیف منسٹر سے سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 6 گیارنٹی کو 100 دن میں عمل کرنے کا بانڈ پیپر پر وعدہ کیا اس کو پورا نہ کرکے بانڈ پیپر پر عوام کا جو بھروسہ تھا اس کو ختم کردیا۔ اب 15 اگسٹ تک کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا جارہا ہے اس کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت سے 15 اگسٹ تک کسانوں کے قرض معاف کرنے پر وہ اپنا مکتوب استعفی اسپیکر اسمبلی کو پیش کردیں گے بصورت دیگر ریونت ریڈی کو چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہوجانے کا چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جھوٹے وعدوں کے ذریعہ اقتدار حاصل کیا ہے۔وعدوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے عوام کانگریس حکومت سے ناراض ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو شکست دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ کانگریس قائدین گھمنڈ کا شکار ہیں۔ کانگریس کو سبق سکھانے انتخابات میں بی آرایس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی۔2