آج دوسرا ٹی 20

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ،10 دسمبر (پی ٹی آئی) ٹی20 میں اب تک اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہنہ کرپانے والے شبمن گل کے لیے جمعرات کو یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بڑا اسکورکرنے کا موقع ہوگا، جہاں میزبان ہندوستان مضبوط اور متوازن کارکردگی کے ساتھ سیریز میں اپنی برتری بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو مقابلوں کے درمیان صرف ایک دن کا سفر ہونے کے باعث گل کو بغیر وقفے کے سیدھا میدان میں اترنا ہے ۔ ہندوستان نے سیریز کے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ کو یکطرفہ انداز میں شکست دی، تاہم گل کی اوسط کارکردگی اب بھی بحث کا موضوع ہے۔