آج دوکانیں بند رکھنے جیولرس کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔ 18 مئی (سیاست نیوز) گلزار حوض کے قریب پیش آئے بھیانک آتشزدگی سانحہ میں 17 افراد کی موت پر سارے شہر میں غم کی لہر ہے ۔ جیولرز اینڈ صرافہ اسوسی ایشن چار کمان نے اس حادثہ پر بطور غم اور مہلوکین کو خراج پیش کرنے پیر 19 مئی کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لہذا پیر کو تمام دوکانیں بند رہیں گی ۔ اس کے علاوہ 19 مئی کو دوپہر 1 بجے سے دیڑھ بجے تک مہادیو مندر میں ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا ۔ تمام اسوسی ایشن ارکان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ تعزیتی اجلاس میں شرکت کریںاور مہلوکین کو خراج پیش کریں۔