پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو یادو آج سنگاپور سے ہندوستان لوٹ رہے ہیں۔ یہ جانکاری لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے خود ٹویٹ کرکے دی ہے۔ روہنی نے نو گھنٹے پہلے ٹویٹ کیا اور لکھا، “مجھے آپ سب سے ایک اہم بات کہنا ہے۔ یہ اہم بات ہمارے لیڈر محترم لالو جی کی صحت کے بارے میں ہے۔ 11 فروری کو والد صاحب سنگاپور سے ہندوستان جارہے ہیں۔ میں ایک بیٹی ہونے کے ناطے اپنا فرض ادا کر رہی ہوں، اپنے والد کو صحت مند بنانے کے بعد آپ سب کے درمیان بھیج رہی ہوں، اب آپ لوگ میرے والد کا خیال رکھیۓ گا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 دسمبر 2022 کو لالو یادو کے گردے کی پیوند کاری سنگاپور میں ہوئی تھی۔ ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے اپنے والد کو ایک گردہ عطیہ کیا ہے۔ روہنی لالو کی سات بیٹیوں اور دو بیٹوں میں سے دوسرے نمبر کی بیٹی ہیں۔