حیدرآباد : /5 اکٹوبر (سیاست نیوز) بتکماں اور دسہرہ تہواروں کے پیش نظر حکومت نے اسکولس اور کالجس کو تعطیلات کا اعلان کیا ۔ اسکولس کو /6 تا /17 اکٹوبر جبکہ جونیر کالجس کو /13 تا /16 اکٹوبر تعطیلات رہیں گی ۔ اسکولس کو 12 دن تعطیلات رہیں گی ۔ /18 اکٹوبر سے اسکولس کی کشادگی ہوگی ۔ جبکہ جونیر کالجس کو 4 دن کی تعطیلات رہیں گی اور /17 اکٹوبر سے کشادگی عمل میں آئے گی ۔ ن