حیدرآباد: 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) بتکماں، دسہرہ تہواروں کے پیش نظر ریاست میں سرکاری و خانگی اسکولس کو جمعہ 13 اکٹوبر سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ۔ 26 اکٹوبر کو اسکولس کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ آج ہر اسکول اور کالج میں بڑے پیمانے پر بتکماں تہوار منایا گیا۔ طالبات نے روایتی لباس میں بتکماں کھیلا ۔ ساتھ ہی سرکاری ہاسٹلس میں مقیم طلبہ بھی اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوگئے جس سے آر ٹی سی بسیں طلبہ سے بھرگئی تھیں۔ اول تا دسویں کے طلبہ کے سمیٹیو اسسمنٹ (ایس اے۔1) امتحان چہارشنبہ کو ختم ہوگئے۔ ان کے نتائج کا اعلان تعطیلات کے بعد کیا جائیگا۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے فارمیٹیو اسسمنٹ 1 اور 2 امتحانات کے مارکس جمعرات سے قبل چائلڈ انفو میں اندراج کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے جونیئر کالجس کو 19 تا 25 اکٹوبر تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔