آج نریندر مودی کی سالگرہ، جانیں وزیراعظم کن پروگراموں میں کریں گے شرکت

   

نئی دہلی: آج ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش ہے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر وہ چار اہم امور پر تقریر کریں گے۔ ان میں جنگلی حیات اور ماحولیات، خواتین کو بااختیار بنانا، مہارت اور نوجوانوں کی ترقی، اور اگلی نسل کے بنیادی مسائل شامل ہیں۔ سب سے پہلے وہ چیتوں کے ہندوستان آنے کے تاریخی موقع پر قوم سے خطاب کریں گے اس کے بعد وہ مدھیہ پردیش میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کے بعد وہ وشوکرما پوجا کے موقع پر آئی ٹی آئی کے طلبہ کے پہلے کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں تقریباً 40 لاکھ طلبہ شرکت کریں گے۔ اس کے بعد شام کو وہ اہم قومی لاجسٹک پالیسی کا اجراء کریں گے اور اس موقع پر خطاب کریں گے وزیر اعظم کے یوم پیدائش یعنی 17 ستمبر کے موقع پر بی جے پی دارالحکومت میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے تمام ریاستی ہیڈکوارٹرز اور ضلعی دفاتر میں وزیر اعظم مودی کی زندگی پر مبنی نمائشیں بھی لگائے گی۔ پارٹی صدر جے پی نڈا مرکزی ہیڈکوارٹر میں نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس مہم کے تحت 2 اکتوبر کو بی جے پی کارکنوں کے ساتھ مل کر عام لوگوں کو کھادی کے استعمال اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی ترغیب دی جائے گی۔