آدھار اور ووٹر آئی ڈی کو مربوط کرنے الیکشن کمیشن کو قانونی اختیار

   

نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آدھار قانون میں ترمیم کی تجویز رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو قانونی اختیار دینے کی بات کہی ہے تاکہ وہ آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو ایک دوسرے سے مربوط کرسکے۔ اس سے بوگس اور نقلی ناموں کا اندراج ختم ہوجائے گا۔ تارکین وطن کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔ وزارت قانون نے مرکزی کابینہ میں اس تجویز کو پیش کرنے سے قبل مکمل تیاری کرلی ہے۔ انتخابی فہرست تیار کرتے ہوئے فرضی رائے دہندوں کے نام حذف کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔