آدھار بل کو منظوری کے بعد آرڈیننس مفقود : مرکز

   

نئی دہلی ۔ 9 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے دہلی ہائیکورٹ کو آج مطلع کیا کہ خانگی شعبہ میں بائیو میٹرک آئی ڈی کیلئے رضاکارانہ استعمال کیلئے آدھار ترمیمی بل کو پارلیمنٹ نے منظوری دیدی ہے چنانچہ اس ضمن میں قبل ازیں نافذ کردہ آرڈیننس باقی نہیں رہا ہے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کے زیرقیادت بنچ پر جس میں جسٹس سی ہری شنکر بھی شامل تھے آرڈیننس کے قانون جواز کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا کہ یہ دراصل خانگی شبہ کی طرف سے آدھار کے استعمال کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو کالعدم کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے ۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے ادعاء کیا کہ اس بل کو ہنوز قانونی شکل نہیں دی گئی ہے ۔ عدالت نے د ونوں فریقوں کی مختصر سماعت کے بعد آئندہ پیشی 22 اکتوبر کو مقرر کی ہے ۔