طلبہ کی تعلیمی تفصیلات ، ڈگریوں کے حصول ، مسابقتی امتحانات میں شرکت کو ڈیجیٹل کیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : آدھار کے طرز پر طلبہ کی اکیڈیمک تفصیلات جمع کرنے مرکزی حکومت نے اسٹوڈنٹس آئی ڈی کارڈ APAAR تیار کیا ہے ۔ مرکزی محکمہ تعلیم نے ون نیشن ون اسٹوڈنٹ شناختی کارڈ 12 ہندسوں پر ڈیزائن کیا ہے ۔ ’ اپارا ‘ کارڈ سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیمی تفصیلات کیساتھ ان کے سرٹیفیکٹس کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ رکھنے تیار کیا گیا ہے جس کو آٹو میٹک پرمیننٹ اکیڈیمک اکاونٹ رجسٹری (APAAR) کارڈ کہا جارہا ہے ۔ جس میں طالب علم کا نام ، تاریخ پیدائش ، جنس ، تصویر ، کیو آر کوڈ ، 12 ہندسوں پر شناختی نمبر ، طالب علم کے مارکس ، گریڈ ، اسکالر شپ کی تفصیلات ، کھیلوں کے مقابلے کی کامیابیاں ، ذاتی اور تعلیمی تفصیلات ، یہ تمام تفصیلات اپارا ڈیجیٹل کارڈ میں محفوظ رہیں گی ۔ اسکیان کرنے پر تمام تفصیلات معلوم کرنے کے لیے اپارا کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 9 تا 12 ویں جماعت تک زیر تعلیم طلبہ کیلئے اس کی تجویز ہے ۔ مرکزی محکمہ تعلیم نے نویں اور دسویں کے سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو م یہ جاری کرنے کے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں ۔ طلبہ نے ابتدائی تعلیم ہائی اسکول ، انٹر ، ڈگری اور پی جی کی تعلیم کہاں کہاں حاصل کی ۔ ایک مقام سے دوسرے مقام کو جانے تعلیم حاصل کرنے ، تعلیمی سال ضائع ہونے کے علاوہ دیگر تفصیلات اس میں درج رہیں گی ۔ ماہرین تعلیم کے مطابقAPAAR کارڈ طلبہ کیلئے معاون و مددگار ثابت ہوں گے ۔ فی الحال Eudice ویب سائٹ پر ہر طالب علم کیلئے ایک PEN ( مستقل تعلیمی نمبر ) ہے اس کی بنیاد پر طلبہ کو داخلے دئیے جارہے ہیں اور ٹی سی کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ آئندہ سے ’ اپارا ‘ سے سارے کام انجام دئیے جائیں گے ۔ مرکزی حکومت کے جاری کردہ شناختی نمبر کی بنیاد پر اپارا کارڈ میں طالب علم کا بنک اکاونٹ ، ڈی جی لاکر کے ساتھ منسلک رہے گا ۔ ان کارڈس کی اجرائی سے قبل مرکزی حکومت نے اکیڈیمک بنک آف کریڈٹ (ABC) کا آغاز کیا ۔ ڈی جی لاکر کے ذریعہ تفصیلات درج کی جاتی ہیں تو طالب علم کے نام پر APAAR کارڈ تیار کیا جاتا ہے ۔ اس کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے ذریعہ مختلف تعلیمی اداروں میں داخلے ، داخلہ امتحانات کے تفصیلات کا اندراج ، تصدیق وغیرہ کے کام آسانی سے مکمل کیے جاسکتے ہیں ۔ اسکالر شپس کی منظوری ، ملازمتوں کی فراہمی دیگر معاملات میں یہ کلید ثابت ہوگا ۔ ہر طالب علم کو اپارا کارڈ دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔۔ 2