آذر بائیجان سرکاری ٹی وی پر ’’ارطغرل غازی‘‘

   

Ferty9 Clinic

نشر کرنے والا پاکستان کے بعد دوسرا ملک
باکو: معروف ترک ڈرامہ سیریز ’’دِیرلس ارطغرل‘‘ آذر بائیجان کے سرکاری چیانل پربھی نشر کیا جائے گا۔ترک خبر رساں ادارہ کے مطابق آذر بائیجان کے سرکاری ٹی وی AZ Tv نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈرامہ نشر کرنے کے حقوق حاصل کرلیے گئے ہیں۔ یہ ڈرامہ 2014ء میں آغاز کے بعد ہی آذر بائیجان میں مقبول ہونا شروع ہوگیا تھا۔آذری سرکاری ٹی وی چیانل کے مطابق ڈرامہ کی 150 اقساط کی ڈبنگ اور ایڈیٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ سرکاری چیانل پر یہ ڈرامہ ہفتے کے 5 دن نشر کیا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل پاکستان میں ’’ارطغرل غازی ‘‘کو سرکاری ٹیلی ویژن PTvپر نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گزشتہ برس وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس کیلئے باقاعدہ ہدایات جاری کیں جس کے بعدسے پاکستان ٹی وی پر یہ ڈرامہ اُردو ڈبنگ کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔600 سال تک جاری رہنے والی تاریخی ’’خلافت عثمانیہ‘‘ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور مسلم دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈس توڑ چکی ہے۔ دوسری جانب آرمینیا کے ساتھ سرحدی تنازعے پر شروع ہونے والی مسلح جھڑپوں میں بھی ترکی نے آذربائیجان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی قربتوں میں اضافہ ہوا ہے۔