آذربائیجان کی مدد کیلئے ترکی کی مزید فوج روانہ

   

Ferty9 Clinic

انقرہ : آرمینیا کے ساتھ ترکی کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ خطہ میں جارحیت اور توسیع پسندی کا راستہ اختیار کرنے پر آرمینیا کے خلاف ترکی نے سخت موقف اختیار کرلیا ۔ترکی کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے ساتھ زیادتیاں شروع کی ہیں ۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود شاوش اگولو نے کہا کہ آذربائیجان کی مدد کرنے کیلئے ترکی کی مزید فوج روانہ کی جارہی ہے ۔ آرمینیا نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے توسیع پسندانہ پالیسی اختیار کی ہے ۔ آرمینیا کا رویہ جارحیت پسندانہ ہے ۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آرمینیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے علاقوں سے تخلیہ نہیں کرے گا آذربائیجان لڑائی نہیں روکے گا ۔ آذربائیجان اپنے علاقہ کو حاصل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا ۔ روس کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا اعلان کریں ۔ روس ان کے دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کرے گا ۔