نئی دہلی ۔ 19 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس اپنا پہلا آرمی اسکول آئندہ سال شروع کرنے تیار ہے ، جہاں بچوں کو مسلح افواج میں آفیسرس بننے کی تربیت دی جائے گی ۔ یہ اسکول آر ایس ایس کے ایجوکیشن ونگ ودیا بھارتی چلائے گا اور اپنی نوعیت کی اولین مساعی ہوگا جسے سابق سربراہ آر ایس ایس راجندر سنگھ عرف رجو بھیا سے موسوم کیا جارہا ہے ۔