آر ایس ایس کی تقریب میں چکن کے تذکرہ سے شرکا حیران

   

حیدرآباد 8 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایچ سی ایل کے سربراہ شیو ناڈر نے آر ایس ایس کے پلیٹ فارم پر گوشت کی اہمیت و افادیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سمیت قریبا میں شریک تمام افراد کو حیران کردیا ۔ شیوناڈر نے آج دسہرہ کے موقع پر ناگپور میں آر ایس ایس کی دسہرہ تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر ایس ایس کو یہ چیز حالانکہ پسند نہیں ہے تاہم وہ ایک بات ضرور کہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی روشنی ناڈر اترپردیش میں تغذیہ کی قلت کے شکار بچوں کیلئے شروع کئے گئے سیکشا پروگرام میں حصہ لیتی ہیں۔ تغذیہ کی کمی کا شکار بچوں کو ان کی بیٹی نے چکن کھلایا ۔ اگس طرح وہ بچوں میں پانی جانے والی غذائی قلت کو دور کرنے میں کامیاب رہیں۔ شیو ناڈر نے کہا کہ ہر شخص کو اس طرح کے پروگرام میں حصہ لینا چاہئے ۔ حکومت کیلئے تمام کام کرنا اورملک کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خانگی اور کارپوریٹ کمپنیاں ‘ کاروباری افراد اور این جی اوز کو مل کر ملک میں بہتری کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے ۔