نئی دہلی ۔ 14 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ہفتے کے دن لوک سبھا کے رکن سنجے جیسوال اور رکن اسمبلی ستیش پونیا کو بالترتیب بہار اور راجستھان کے اپنے یونٹ کا صدر مقرر کیا ۔ پونیا نے اپنے تقریر کے ساتھ ہی احمقانہ بیان میں کہا کہ آر ایس ایس کے سبب ہی ہندوستان کا وجود ہے۔ پتہ نہیں پونیا نے ایسا عجیب ریمارک کیوں کیا؟ ورنہ وہ اس طرح کی بیان بازی کیلئے جانے نہیں جاتے ہیں۔ جیسوال، نتیانند رائے کی جگہ صدر ہوں گے ۔ راجستھان بی جے پی کے صدر مدن لال ساہنی کی چند ماہ قبل موت ہوگئی تھی ۔ 55 سالہ پونیا کا تعلق راج گڑھ سے ہے اور وہ جئے پور کے امیر اسمبلی حلقہ کے رکن ہیں۔