آر بی آئی عہدہ دار کی خودکشی؟

   

٭ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی گوہاٹی برانچ کے ایک جنرل منیجر کو اڈیشہ میں ایک ہوٹل روم کے سیلنگ فیان سے لٹکتا پایا گیا۔ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ اسے شبہ ہے کہ متوفی آشیش رنجن سامل نے خودکشی کی ہے۔ ہوٹل اڈمنسٹریشن نے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی، جب ہوٹل اسٹاف کو سامل کے روم کا دروازہ کھٹکھٹانے پر جواب نہ ملا۔