آر بی آئی نے ڈیجیٹل روپیہ کا کیا اعلان، پائلٹ پروجیکٹ کی بنیاد پر لانچ ہوگا ای روپیہ

   

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جلد ہی اپنا پہلا ڈیجیٹل روپیہ جاری کر سکتا ہے۔ آر بی آئی نے جمعہ کو اس حوالے سے ایک اعلان بھی کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی مخصوص استعمال کے لیے پائلٹ بنیادوں پر ای-روپیہ پیش کرے گا۔ آر بی آئی نے ‘سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی’ پر ایک نوٹ میں کہا کہ ای-روپے کی مخصوص خصوصیات اور فوائد کو وقتاً فوقتاً مطلع کیا جائے گا اور اس طرح کی پیشکشوں کے دائرہ کار کو پائلٹ بنیادوں پر بڑھایا جائے گا۔تصوراتی نوٹ میں ڈیجیٹل کرنسی کی ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے اختیارات، ڈیجیٹل کرنسی کے ممکنہ استعمال، اور ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کے طریقہ کار جیسے اہم مسائل پر بھی بات کی گئی ہے۔