نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ قرض دینے والے یونٹ کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہیکہ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ قرض دینے والے ادارے اپنے ایجنٹس کے بارے میں انکشاف کریں جو پہلے سے ہی پیانل میں شامل ہیں، جو قرض کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں قرض لینے والے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ قرض کی وصولی کا عمل شروع کرنے سے پہلے صارفین کو اس کی اطلاع دینے کو کہا گیا ہے۔ آر بی آئی نے اگست 2022 میں ڈیجیٹل قرضوں سے متعلق قوانین کو سخت کیا تھا جس کا مقصد کچھ یونٹس سے قرضوں کے بدلے ضرورت سے زیادہ سود وصول کرنا اور قرض کی غلط وصولی کو روکنا تھا۔