آر جے ڈی رکن اسمبلی کے خلاف ریپ کیس میں چارج شیٹ

   

آرا ( بہار ) ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے مفرور ایم ایل اے ارون یادو کے خلاف خصوصی پاکسو عدالت میں پولیس نے چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ ارون پر پٹنہ میں اپنی قیام گاہ میں ایک نابالغ لڑکی کی ریپ کرنے کا الزام ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکوٹر سروج کماری نے کہا کہ فرد جرم ارون کے خلاف دائر کیا جاچکا ہے جو اسمبلی میں سندیش حلقے کی نمائندگی کرتا ہے ۔ ایم ایل اے کے خلاف غیر قانونی انسانی اسمگلنگ اور جنسی ہراسانی کے علاوہ دیگر قوانین کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ ملزم ایم ایل اے ارون کی جائیداد قرق کی جارہی ہے ۔۔