لکھنو 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں جاری مخالف شہریت قانون احتجاج کے دوران لکھنو یونیورسٹی نے آر ٹی آر درخواست گذاروں سے شہریت کا ثبوت طلب کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ لکھنو یونیورسٹی نے عوام کی جانب سے آر ٹی آر درخواست کے تحت طلب تفصیلات کو فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ جب تک یہ ثابت نہیں کیا جاتا کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں اس وقت تک یہ اطلاعات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔ آر ٹی آر درخواست گذاروں کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ یونیورسٹی نے آر ٹی آئی کو اپنی مرضی سے بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔