بودھن۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن سے نظام آباد جانے والی آر ٹی سی بس پر پیر کی شب رات ساڑھے دس بجے ساٹا پور گیٹ کے قریب حملہ کرنے والوں میں سے ایک شخص سدھاکر کی پولیس نے شناخت کرکے اس کو حراست میں لے کر عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن کے مطابق سدھاکر کی آر ٹی سی ہڑتال میں شامل بس ڈرائیور کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ اے سی پی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ عوامی نظم و نسق میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آر ٹی سی ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرنے کی آرٹی سی انتظامیہ کو رپورٹ روانہ کی گئی۔