حیدرآباد۔16 ستمبر (سیاست نیوز)تلنگانہ آر ٹی سی نے اپنے عملہ کی صد فیصد ٹیکہ اندازی مکمل کرلی ہے ۔ اس کے تمام ملازمین نے کورونا ٹیکہ کی دونوں خوارکیں لے لی ہیں۔ ایم ڈی تلنگانہ آر ٹی سی وی سی سجنار نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق خصوصی مہم چلائی گئی جس میں وزیر ٹرانسپورٹ بھی شامل رہے اور اسی وجہ سے آر ٹی سی کے تمام ریجن میں تمام ملازمین کی ٹیکہ اندازی مکمل کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آر ٹی سی کے تمام 48,214 ملازمین کو ٹیکہ دینا بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ان میں ڈرائیورس ‘ کنڈکٹرس ‘ سوپر وائزر اور دوسرے تمام شامل ہیں۔ ایسے میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آر ٹی سی سے سفر کریں کیونکہ یہ پوری طرح سے محفوظ ہوگیا ہے ۔