آر ٹی سی ملازمین نے بھیک مانگتے ہوئے احتجاج کیا

   

کلواکرتی /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں آج آر ٹی سی احتجاجی ملازمین نے سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے احتجاج کیا جبکہ سی پی آئی و دیگر پارٹی قائدین نے ان کے اس احتجاج کا ساتھ دیا صبح کی اولین ساعتوں سے ہی احتجاجی عملہ میں ڈپو کے سامنے پہونچ کر احتجاج کردہا ہے اور بسوں کو باہر نکالنے سے روک رہا ہے ۔ جبکہ آج کلواکرتی ڈپو کے صرف 5 بسیں سڑک پر نکلی ہیں ۔ احتجاجی قائدین سے نمٹنے کیلئے پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے ۔ جبکہ تین سرکل انسپکٹر اور تین ایس آئی اور خ)اتون پولیس کانسٹیبل کے ساتھ مرد پولیس کانسٹیبل کی کثیر تعداد بس ڈپو پر متعین کیا گیا ہے ۔