حیدرآباد 6 ؍ اکٹوبر ( سیاست نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے پس منظر میں اندرا پارک پر بھوک ہڑتال پروگرام کیلئے درخواست کو پولیس نے مسترد کر دیا ۔ ڈی سی پی سنٹرل زون وشوا پرساد نے بھوک ہڑتال کیلئے داخل درخواست کو مسترد کیا اور کہا کہ شہر میں بالخصوص اندرا پارک کے قریب امتناعی احکامات ۔ ریالی دھرنا یا احتجاج نہیں کیا جاسکتا ۔ واضح رہے کہ بھوک ہڑتا ل میں کانگریس قائدین کے علاوہ دیگر کئی پارٹیوں اور تنظیموں کے کارکن شرکت کرنے والے ہیں ۔ پولیس نے دھرنا چوک پربھاری بندوبست کیا ہے ۔