آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال چھٹویں دن میں داخل

   

کاماریڈی میں سی پی آئی ، سی پی ایم اور پی آر ٹی یو قائدین کا اظہار یگانگت

کاماریڈی :10؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرٹی سی ملازمین کے چھٹویں دن کی ہڑتال کامیاب رہی ۔ آرٹی سی جے اے سی ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، پی آر ٹی یو کے علاوہ دیگر پارٹیوں کی جانب سے ہڑتالی قائدین سے اظہار یگانگت کیا اور ہڑتال کی تائید کا اعلان کیا ۔ سی پی آئی سکریٹری نرسمہا ریڈی ، سی پی ایم کے سکریٹری چندر شیکھر کے علاوہ دیگر قائدین نے ہڑتالی ملازمین سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ۔ آرٹی سی ملازمین نے ایک ریالی نکالی اور بس اسٹانڈ پہنچ کرانسانی زنجیر بنائی اس موقع پر ضلع پی آر ٹی یو کے صدر دامودھر ریڈی نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر آرٹی سی ملازمین کو ہراساں کررہی ہے اور برطرف کرنے کی دھمکی دے رہی ہے ۔ سی پی ایم سکریٹری بی ایل نرسمہا ریڈی نے کہا کہ آرٹی سی ملازمین کے علاوہ 88 ہزار ملازمین ہڑتال کی تائید کررہے ہیں اور حکومت آرٹی سی کو خانگیانہ شعبہ کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال واجب ہے حکومت اقتدار میں آنے سے قبل آرٹی سی ملازمین کو ہڑتال سے راحت پہنچانے کا اعلان کیا تھا اور اقتدار میں آتے ہی اسے فراموش کردیا اور خانگیانے شعبہ کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جو سراسر غلط ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سکریٹری چندر شیکھر نے کہا کہ احتجاج کرنے کا ملازمین کو جمہوری حق حاصل ہے ۔ اس حق کو چھیننے کا اختیار حکومت کو نہیں ہے لیکن حکومت ملازمین کو برطرف کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے جو سراسر غلط اور نا انصافی ہے لہذا حکومت ملازمین کے جائز مطالبات کو قبول کرتے ہوئے فوری آرٹی سی کو اپنی تحویل میں لینے لے لیں تو بہتر ہوگا۔ ملازمین نے آج بس اسٹانڈ کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے کھانے پکانے کا انتظام کیا اور یہی پر بیٹھ کر دوپہر کا کھانا بھی کھایا ۔ احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔