آر ٹی سی کی کارگو اور پارسل سرویس سے 5 کروڑ کی آمدنی

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں خدمات کو توسیع
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے کارگو اینڈ پارسل سرویس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ بہتر خدمات کے نتیجہ میں کارگو اور پارسل سرویس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ خدمات کے آغاز کے پہلے دن 15,000 روپئے کی آمدنی ہوئی تھی جو بڑھ کر 15 کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔ آر ٹی سی نے سرکاری اور خانگی اداروں کے 15 لاکھ پارسل منتقل کئے ۔ کورونا لاک ڈاون کے نتیجہ میں آر ٹی سی کی خدمات کو معطل کردیا گیا تھا اور آر ٹی سی کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے کارپوریشن نے 19 جون کو کارگو اور پارسل سرویس متعارف کی تھی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہوم ڈیلیوری سرویس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ معمول کی خدمات 147 بس اسٹیشنوں تک توسیع اختیار کرچکے ہیں۔ آندھراپردیش ، مہاراشٹرا ، کرناٹک اور دیگر مقامات پر ہوم ڈیلیوری کیلئے ایجنٹس کو مقرر کیا گیا ہے۔ پارسلس کی وصولی اور منتقلی کے مراکز کے طورپر مہاتما گاندھی بس اسٹیشن اور جوبلی بس اسٹیشن کو مقرر کیا گیا ہے ۔ حکام کو امید ہے کہ آر ٹی سی کی یہ خدمات نہ صرف تلنگانہ بلکہ پڑوسی ریاستوں میں جلد ہی مقبولیت حاصل کرلیں گی۔