٭ سعودی آرامکو کی بین الاقوامی فہرست سازی ہنوز ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل قریب میں اس کے جلد قطعیت پانے کے امکانات نہیں ہیں۔ سعودی وزیر مالیات محمد ال جادان نے بلومبرگ کو یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ سعودی اسٹاک ایکسچینج میں آرامکو نے پہلی بار ڈسمبر میں اپنے آئی پی او کے ذریعہ 1.725% حصص فروخت کرکے 29.4 بلین ڈالرس جمع کرکے خود کو متعارف کیا تھا۔ اس طرح آرامکو نے 1.88 کھرب ڈالرس کے ساتھ مائیکرو سافٹ اور ایپل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔