آرمور۔ 12؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آنکھوں کی روشنی پروگرام دوسرے مرحلہ کے طور پر آرمور میونسپل کے 28 وارڈ میں مقامی کونسلر نازنین سلطانہ سید عتیق احمد کی نگرانی میں آنکھ روشنی ( کنٹی ویلگو ) پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مقامی کونسلر نازنین سلطانہ سید عتیق احمد نے کہا کہ ریاست تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھررائو کی جانب سے مفت آنکھوں کی روشنی پروگرام ریاستی سطح پر جاری ہے۔ اس طرح آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 28 سعیدآباد میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی ہدایت پر یہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ 18 سال سے لیکر ضعیف مرد وخواتین آنکھوں کے مسائل کا شکار ہوں۔ ایسے افراد اپنی آنکھوں کی تشخیص کروالیں۔ اور ضرورتمند افراد کو آپریشن بھی کئے جارہے ہیں۔ جس میں مفت چشمے ادویات کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی سنٹر چرچ کمپونڈ واٹر ٹینک پر پہنچ کر اس موقع سے استفادہ حاصل کریں۔ یہ پروگرام وارڈ 28 میں جمعرات تک جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی۔