آرمور۔ رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی کی قیادت میں حلقہ اسمبلی آرمور کے ماکلور منڈل گتپا گرام پنچایت سرپنچ گنٹا چننیا نے بی جے پی پارٹی چھوڑ کر ٹی-آر-ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تفصیلات کے بموجب ماکلور منڈل کے گپتا کے سرپنچ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی رہائش گاہ حیدرآباد پہنچے اور جیون ریڈی کی قیادت میں بی جے پی پارٹی کو خیرآباد کہتے ہوئے ٹی-آر-ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر ٹی-آر-ایس پارٹی میں شامل کیا اس موقع پرگتپا سرپنچ گنٹا چننیا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں اور اسکیمات دیکھتے ہوئے ٹی-آر-ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس موقع پر رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر بھی موجود تھے چند ماہ سے آرمور حلقہ اسمبلی میں نندی پیٹ ماکلور منڈل جات کے ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی، اور سرپنچ وغیرہ بی جے پی پارٹی کو خیرآباد کہتے ہوئے ٹی-آر-ایس پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔