آرمور: رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین ضلعی صدر جیون ریڈی کی نمائندگی پر آرمور میں فارسٹ سب کورٹ کی منظوری عمل میں آئی۔ جس پر ایک تقریب کیلئے آرمور آئے ہوئے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کو جیون ریڈی نے تہنیت پیش کی اور اظہار تشکر کیا۔ اور اس موقع پر آرمور سب کورٹ کو حلقہ اسمبلی آرمور کے نندی پیٹ منڈل کو بھی شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔ جس پر انہوں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین کاندیش سرینواس، کونسلرس، وکلاء ودیگر موجود تھے۔