آرمور میں معاون رکن بلدیہ کے انتخابات کی خبر سے قائدین سرگرم

   

آرمور۔ آرمور میں معاون رکن بلدیہ (میونسپل کوآپشن ممبر) کے عہدے کے لئے مسلم مائناریٹی قائدین سرگرم ہو چکے ہیں کیونکہ معاون رکن بلدیہ کے انتخابات کے متعلق خبر چندر اردو تلگو اخبارات میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ ضلع نظام آباد کے میونسپل کارپوریشن نظام آباد، آرمور، بھیمگل، بودھن ، بانسواڑہ،بلدیات کے معاون اراکین بلدیہ کا انتخاب کیا جائیگا آرمور 3 گریڈ میونسپل ہونے کی وجہہ اس سے قبل 3 معاون رکن بلدیہ (کو آپشن ممبر) کا انتخاب عمل میں لایا جاتا تھا جس میں 2 مائناریٹی 1 جنرل کے زمرے میں آتے تھے لیکن آرمور بلدیہ میں پرکٹ اور مامڑپلی کے مقامات کو ضم کیا گیا جس کی وجہہ سے 10 وارڈوں کا اضافہ ہوا اس طرح 26 کے منجملہ 36 وارڈ کردئے گئے اور آرمور بلدیہ کو 2 گریڈ میونسپل کا مقام حاصل ہوا اور اب معاون رکن بلدیہ (کو آپشن ممبر) 4 ہوں گے معاون رکن بلدیہ کے انتخابات کے متعلق خبر ہے لیکن باضابطہ طور پر ابھی تک کوئی عالمیہ (نو ٹیفیکشن) جاری نہیں کیا گیا اس طرح میونسپل کو آپشن ممبر کے انتخابات کے متعلق خبر اخبارات میں شائع ہونے کی وجہہ سے ٹی-آر-ایس اقلیتی قائدین میں سرگرمیاں نظر آرہی ہیں اور امیدواروں نے اپنی اپنی کوشیشوں کا آغاز کردیا ہے امیدواروں میں ایسے قائدین ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات اور میونسپل انتخابات میں سرگرم رول ادا کیا اور میونسپل انتخابات میں ٹی-آر-ایس امیدواروں کی کامیابی کے لئے کوشش کی اور کچھ قائدین نے میونسپل انتخابات میں ٹکٹ کے بجائے کوآپشن ممبر کو ترجیح دی اور کچھ سینئر قائدین ہیں جو سابقہ میں کونسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دی لیکن 2019 میں ہو ئے میونسپل انتخابات میں چند ووٹوں سے ہار گئے اسکے علاوہ نو جوان طبقہ بھی کو آپشن ممبر کے دوڑ میں شامل ہونے کی اطلاع ہے آرمور بلدیہ میں مسلم اکثریت رکھنے والے علاقے زراعت نگر، سعید آباد، اور پرکٹ ہے ان مسلم اکثریتی علاقوں سے ہی امیدواروں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے اور رکن اسمبلی آرمور وہPUCچیرمین جیون ریڈی و ٹی-آر-ایس پارٹی کے فیصلے پر معاون رکن بلدیہ ( کوآپشن ممبر)کے قسمت کا فیصلہ ہوگا۔