آرمڈ فورسس میڈیکل سرویسیس میں شارٹ سرویس کمیشنڈ آفیسرس کے تقررات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /26 جون (راست) آرمڈ فورسس میڈیکل سرویسیس میں شارٹ سرویسیس کمشینڈ آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور جملہ 150 جائیداد ہیں جن میں سے مردوں کیلئے 135 اور خواتین کیلئے 15 مختص ہیں ۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے ایم بی بی ایس یا میڈیکل پی جی کامیاب ہونا ہے اور ادارے کے قواعد کے مطابق جسمانی خدوخال ہونا چاہیئے جبکہ امیدوار کی عمر 31-12-2019 تک 45 برس سے زائد نہیں ہونی چاہئیے ۔ امیدوار کا انتخاب انٹرویو ، فزیکل اینڈ میڈیکل ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواست فیس 200 روپئے ہے ۔ اہل اور خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 21-07-2019 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.amcsscentry.gov.in ملاحظہ کریں ۔