نئی دہلی ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک گیر لاک ڈاؤن کے اثر کے نتیجہ میں گیلنٹری ایوارڈ یافتہ آفیسر کے والدین کو اپنے بیٹے کی بنگلورو میں آخری رسومات میں شرکت کیلئے سڑک کے راستہ زائد از 2000 کیلو میٹر طویل سفر طئے کرنا پڑا ۔ کرنل نوجوت سنگھ کوشوریہ چکر حاصل ہوا تھا اور وہ کینسر کے باوجود مراتھن میں حصہ لئے ۔ ان کا بنگلور کے دواخانہ میں جمعرات کو دیہانت ہوا ۔ ان کی فیملی امرتسر سے آخری رسومات کیلئے چل پڑی ۔