آرمی رکروٹمنٹ ریلی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے 33 اضلاع سے امیدواروں کو ہندوستانی فوج میں بھرتی کرنے آرمی رکروٹمنٹ آفس سکندرآباد کے تحت رکروٹمنٹ ریلی 5 تا 24 مارچ تلنگانہ اسپورٹس اسکول حکیم پیٹ میں منعقد ہوگی ۔ یہ بھرتیاں مختلف زمروں بشمول سولجر ٹکنیکل ‘ سولجر ٹکنیکل ( ہوابازی ‘ امیونیشن ) سولجر نرسنگ اسسٹنٹ ‘ سولجر نرسنگ اسسٹنٹ وٹرنری ‘ سولجر کلرک ‘ اسٹور کیپر ٹکنیکل ‘ سولجر جنرل ڈیوٹی و سولجر ٹریڈمسن کے تحت ہونگی ۔ اس ریلی کیلئے رجسٹریشن 19 جنوری سے 17 فبروری تک کیا جاسکتا ہے اور صرف آن لائین درخواست دینے والے امیدوار ہی اہل ہونگے ۔