آرمی چیف جنرل دویدی کا کشمیر میں سیکورٹی کا جائزہ

   

سری نگر،22جون(یو این آئی)فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دویدی نے وادی کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور 3جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا 2025 کے سلسلے میں سیکیورٹی تیاریوں کا معائنہ کیا۔فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق، جنرل دویدی کو کشمیر میں موجودہ آپریشنل صورتحال، سیکورٹی چیلنجز اور مجموعی حکمت عملی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔‘اے ڈی جی۔پی آئی’ کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا:‘جنرل اوپنندرا دویدی نے وادی کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کا جائزہ لیا اور امرناتھ یاترا 2025 کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ انہیں آپریشنل تیاریوں اور اسٹریٹجک منظرنامے پر بریفنگ دی گئی، نیز آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔