آرمی ڈے :صدر جمہوریہ ، نائب صدر ، وزیراعظم کی مبارکباد

   

نئی دہلی۔ 15جنوری (سیاست ڈاٹ کام )صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ونکیا نائیڈو نے 72 ویں ‘آرمی ڈے ’ کے موقع پر چہارشنبہ کو مبارکباد دی۔مسٹر کووند نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘ آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے تمام فوجی بھائی بہنوں، بہادروں اور ان کے خاندانوں کو مبارکباد ۔ آپ ہمارے ملک کے فخر اور ہماری آزادی کے محافظ ہیں ۔ آپ نے ہماری خودمختاری کی حفاظت کی ہے ، ملک کے افتخار میں اضافہ کیا ہے اور لوگوں کی حفاظت کی ہے ۔ جے ہند! ’’مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘ آرمی ڈے کے موقع پر فوج کے حکام، فوجیوں اور سابق فوجیوں کے حوصلہ و بہادری ، قوم کے تئیں فرائض منصبی اور نظم و ضبط اور ڈسپلن کو سلام کرتا ہوں۔’’۔انہوں نے کہا‘‘ملک کی فوج نے نہ صرف ملک کی حدود کی حفاظت کی ہے بلکہ دہشت گردی سے ملک کو داخلی سلامتی کوبھی تحفظ دی ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر کے وقت بچاؤ کاموں میں آپ کی امداد سے متاثرین کو بڑی راحت ملی ہے ’’۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 72 ویں ‘آرمی ڈے ’ کے موقع پر بدھ کو تمام فوجیوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا‘‘ہندوستان کی فوج ماں بھارتی کی آن بان اور شان ہے ۔ آرمی ڈے کے موقع پر میں ملک کے تمام فوجیوں کی بے مثال جرات، حوصلہ اور اولالعزمی کو سلام کرتا ہوں’’۔ آرمی ڈے کے موقع پر آرمی کمان ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کے ساتھ دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پہلی بار ایک خاتون افسر کیپٹن تانیہ شیر گل مردوں کی تمام ٹکڑیوں کی قیادت کریں گی۔