یریون: آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینان نے جمعہ کے روز نگورنو کاراباخ علاقے میں آذربائیجان کے ساتھ تنازع کی صورتحال پر ایک گھنٹہ کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے دو بار ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پشینان نے سوشل میڈیا پر کہا‘‘میں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک گھنٹے میں دو بار فون پر بات چیت کی۔ ہم نے لاچین کوریڈور میں بستیوں سے متعلق مسئلے ، مارے گئے لوگوں اور قیدیوں کے تبادلے ، امن فوج کی تعیناتی اور خطے سے متعلق امور پر باتیں کیں، ساتھ ہی علاقہ میں ٹرانسپورٹ مسدود کرنے والے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ مسٹر پوتن سے مستقل رابطے میں ہیں اور دن میں کئی بار فون پر بات کرتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ، آرمینیا اور آذربائیجان نے چھ ہفتوں کی جنگ کے خاتمے کے بعد نگورنو کاراباخ خطے میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم اس معاہدے کے بعد آرمینیا کو بہت سے علاقوں پر سے اپنے کنٹرول چھوڑنا پڑاتھا۔