آروگیہ سری کیلئے فنڈز نہیں

   

حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آروگیہ سری اسکیم پر عمل آوری فنڈز کی قلت سے بری طرح متاثر ہورہی ہے اور دواخانوں سے مریضوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔ دواخانوں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے ابھی تک آروگیہ سری کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ تلنگانہ آروگیہ سری نیٹ ورک ہاسپٹلس اسوسی ایشن نے کہا کہ وہ مزید مریضوں کا اس اسکیم کے تحت علاج کرنے سے قاصر ہیں۔