آرچرپر فقرے کسنے والے کے خلاف 2 سالہ پابندی

   

Ferty9 Clinic

آکلینڈ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر سے گزشتہ برس نومبر میں نسلی امتیاز پر مبنی بدکلامی کرنیوالے شخص پر دوسالہ پابندی عائد کردی گئی جو اس عرصے میں کسی انٹرنیشنل یا ڈومیسٹک میچ کیلئے میدان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ نیوزی لینڈکرکٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو پابندی سے آگاہ کردیاگیاہے۔ یادرہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر سیاہ فام انگلش فاسٹ بولر آرچر کے خلاف میدان میں ایک شائق نے نسل پرستی کے فقرے کسے تھے۔